ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بہن کے جنازہ میں شرکت کے لئے پیرول کا مطالبہ کر سکتے ہیں لالو

بہن کے جنازہ میں شرکت کے لئے پیرول کا مطالبہ کر سکتے ہیں لالو

Mon, 08 Jan 2018 01:04:33    S.O. News Service

پٹنہ7جنوری (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) چارہ گھوٹالے کے سرخیوں میں چھائے کیس میں ساڑھے تین سال کی قید کی سزا کاٹ رہے راشٹریہ جنتا دل صدر اور بہار کے سابق وزیر اعلی لالو پرساد اپنی اکلوتی بہن کے جنازہ میں شامل ہونے کے لئے شاید پیرول کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔ لالو کی بہن گنگوتری دیوی کا آج یہاں( پٹنہ میں) انتقال ہو گیا۔لالو کے بیٹے تیجسوی یادو نے بتایا کہ اہل خانہ نے جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں جیل حکام کے ذریعے گنگوتری دیوی کے انتقال کی اطلاع آر جے ڈی صدر کو دے دی گئی ہے ۔ تیجسوی یادو نے اگرچہ خدشہ ظاہر کیا کہ آج اتوار ہونے اور قانونی عمل کے چلتے ان کے والد کو وقت پر پیرول نہیں مل پائے گا۔ ماں ر ابڑی دیوی اور بڑے بھائی تیج پرتاپ کے ساتھ اپنے پھوپھی کے گھر پر تیجسوی نے کہا کہ اب ہم ان کے (پھوپھی) لاش کو ان کے گاؤں لے جانے کا بندوبست کر رہے ہیں جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی جائے گی ۔ بہار کی وزیر اعلی رہ چکی رابڑی دیوی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ گنگوتری دیوی لالو پرساد سے تقریبا چار سال بڑی تھی اور گزشتہ کچھ عرصے سے وہ بیمار تھی۔ رابڑی نے کہا کہ جب انہیں پتہ چلا کہ آر جے ڈی صدر طویل جیل چلے گئے ہیں تو وہ بہت مغموم تھی اور کل سارا دن وہ اپنے بھائی کی رہائی کے لئے دعا کرتی رہی ۔ چارہ گھوٹالے کے معاملے میں آر جے ڈی صدر کو کل ساڑھے تین سال کی سزا سنائی گئی تھی۔ 


Share: